لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے، ہم جذباتی فیصلوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ بیچارے اپوزیشن والے پوائنٹ سکورنگ کیلئے ڈینگیں مارنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔
دہشت گردی کے واقعات کی بنیاد پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والے یاد رکھیں عجلت میں غلطی کاامکان بڑھ جاتا ہے۔ وہ گزشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کر رہے تھے۔