خیبر ایجنسی: تحصیل باڑا میں بم پھٹنے سے امن لشکر کا کارکن جاں بحق

Khyber Agency

Khyber Agency

باڑا (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا میں روڈ کنارے نصب بم پھٹنے سے امن لشکر کا ایک کارکن جاں بحق ہو گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑا کے علاقے قمبر آباد میں روڈ کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا۔ جس سے من لشکر کا ایک کارکن جاں بحق ہو گیا۔ کارکن بم کا ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔