گجرات: محنت کش نے ہسپتال کا بل جمع کروانے کیلئے دو نومولود بیٹیاں فروخت کر دیں

Gujarat

Gujarat

گجرات (جیوڈیسک) گجرات میں ہسپتال کا بل جمع نہ کرا سکنے پر محنت کش کی 2 جڑواں بیٹیاں فروخت کر کے ہسپتال عملہ نے 32 ہزار 500 روپے وصول کر لیے۔

تفصیل کے مطابق تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے نواحی علاقے میں رہائش پذیر پٹھان خاندان کی بچی نادرہ بی بی زوجہ بلال خان کی ڈلیوری کے سلسلہ میں جلالپورجٹاں کے نجی ہسپتال علی کلینک اینڈ میٹرنٹی ہوم پر داخل کروائی گئی جہاں ہسپتال میں 2 جڑواں بچیوں کی پیدائش ہوئی اور اس کے اخراجات کی مد میں 32 ہزار پانچ سو روپے کا بل مریضہ اور اس کے لواحقین ادا نہ کر سکے جس پر ہسپتال کی ملازمہ سلطانہ بی بی نے انہیں بچیاں فروخت کر کے ہسپتال کا بل ادا کرنیکی ترغیب دیدی اور بچیوں کے سنہری مستقبل کی نوید سنائی جس پر والدین بچیاں فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے۔

ہسپتال کی انتظامیہ نے نامعلوم افراد کے ہاتھوں دونوں بچیوں کا مبینہ طور پر لاکھوں روپے میں سودا کیا اور بچیوں کے والد بلال خان سے سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوا کر انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا۔

دریں اثناء رابطہ کرنے پر ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ والدین نے خود بچیاں فروخت کی ہیں، مجھے تو عملہ نے حقیقت سے بعد میں آگاہ کیا ہے ہم نے تو صرف اپنا میڈیکل بل وصول کیا ہے جبکہ والدین کا کہنا ہے کہ علم نہیں ہے کہ بچیوں کو کتنے میں فروخت کیا گیا ہے۔