ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم نگری میں دوستی کو دشمنی اور رنجشوں کو یارانے میں تبدیل ہوتے دیر نہیں لگتی اب پریٹی زینتا کو ہی دیکھ لیں کچھ عرصہ پہلے ان کی دوستی بھارت کے معروف کاروباری شخص نیس واڈیا سے تھی یا دوستی اتنی بڑھی کہ دونوں نے مل کر کاروبار کیا اور آئی پی ایل کی ایک فرنچائز تک خرید ڈالی پھر وقت نے پلٹا کھایا اور بات یہاں تک پہنچ گئی کہ ڈمپل گرل نے اسی کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرا دیا۔
پریٹی زینٹا نے ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت کی ہے کہ 30 مئی 2014 کو واکھنڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کنگز الیوان نجاب اور چنئی سپر کنگز کے درمیان میچ کے دوران ان کے کاروباری شراکت دار ’’نیس واڈیا‘‘ نے انھیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔ ڈمپل گرل کی اس تحریری شکایت پر پولیس نے تعزیرات ہندوستان کی دفعہ 354، 504 اور 506 کے تحت ’’نیس واڈیا‘‘ مقدمہ درج کر دیا ہے۔
دوسری جانب ان الزامات کے جواب میں نیس واڈیا کا کہنا ہے کہ پریٹی زینٹا کی جانب سے ان پرعائد کئے گئے الزامات بے بنیاد اور جھوٹےہیں جن سے انہیں شدید ذہنی صدمہ پہنچا ہے۔ اب نیس واڈیا کا اپنے اوپر عائد الزامات کی صفائیاں پیش کرنے کا بھلا کیا فائدہ ہو گا، معاملہ تو عدالت میں چلا ہی گیا ہے لیکن اب شائد انھیں یہ سمجھ آ گیا ہو گا کہ پولیس والوں کی طرح فلمی ستاروں کی نہ دوستی اچھی ہوتی ہے نہ ہی دشمنی بھلی دونوں ہی میں انسان کا نقصان ہی نقصان ہے۔