نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے بلدیاتی ادارے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کریں۔ نشاط ضیاء قادری

MPA Nishat Zia Qadri

MPA Nishat Zia Qadri

کراچی: حق پرست ایم پی اے نشاط ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی اداروں سے کہا ہے کہ متوقع برسات کے پیش نظر دوران برسات عوامی سہولت کی فراہمی کے لئے رین ایمرجنسی پلان ترتیب دیا جائے ،برسات سے قبل برسات نالوں اور سیوریج فلو کی درستگی کو یقینی بنا کر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے رین ایمرجنسی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے مختلف علاقوں میں برساتی نالوں پر قائم تجاوزات اور رکاوٹوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ برسات نالوں اور سیوریج لائنوں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات بلا تفریق خاتمہ کرکے برساتی پانی کی نکاسی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموںکو ہدایت کی کہ برسات سے قبل ہنگامی بنیادوں پر برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنا یا جائے تاکہ دوران برسات عوام کو مشکلات سے چھٹکار دلا کر مسائل سے پاک ماھول کا قیام یقینی بنایا جا سکے۔