کروڑ لعل عیسن : مولانا محمد صدیق سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے جنھوں نے اپنی ساری زندگی علم پڑھنے اور پڑھانے میں گزاری۔ آپ کی وفات سے مسلک اہلسنت میں پیدا ہونے والا خلاء برسوں پورا نہیں ہوسکے گا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے ڈویژنل کنویئر علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی ، ضلعی سیکریٹری اطلاعات طارق پہاڑ ، مولانا محمد افضل چشتی ، جوائنٹ سیکریٹری مولانا احمد رضاء اویسی ، مولانا غلام فرید چشتی ناظم تبلیغ ، ڈاکٹر ریاض حیدر گولڑوی جنرل سیکریٹری و دیگر علمائے کرام نے گزشتہ روز جامعہ سعیدیہ میں جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام جماعت اہلسنت تحصیل کروڑ کے صدر مولانا محمد صدیق کی وفات کے بعد تعزیتی اجلاس اور ایصال ثواب و ختم قرآن پاک کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر قاری ثناء اللہ ، حافظ عبدالغفور ، قاری محمد کاشف ، قاری حافظ ایاز ، پیر قمرالزمان قریشی ، ملک عبدالغفور اتلیرا ، حافظ محمد ظفر جامی ، قاری محمد جمشید نون ، حافظ محمد جہانگیر ، حافظ محمد ریاض اور حافظ غلام دستگیر سمیت درجنوں افراد موجود تھے۔