راولپنڈی میں حساس ادارے کی عمارت پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

Explosives

Explosives

راولپنڈی (جیوڈیسک) سیکیورٹی اہلکاروں نے ویسٹرج کے علاقے میں حساس ادارے کی عمارت پر حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ راولپنڈی کے علاقے ویسٹرج میں حساس ادارے کی عمارت کے قریب کوئی مشکوک چیز پڑی ہے جس پو پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطلاع دی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر 2 کلو بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر دھماکا خیز مواد پھٹ جاتا تو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہو سکتا تھا۔ دوسری جانب سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی گرفتاری کے لے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ آج مانسہرہ میں بھی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے نشانا بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے تھے۔