ڈیرہ غازی خان میں اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی اسپتال میں چل بسی

Gang Rape

Gang Rape

ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) شادی کے جھانسے میں آکر اپنا گھر بار چھوڑنے والی شیخوپورہ کی یاسمین اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن کر دم توڑ گئی۔ ڈیرہ غازی خان کا رہائشی فیصل اقبال لاہور میں محنت مزدوری کرتا تھا، 3 ماہ قبل اس کی موبائل فون پر شیخوپورہ کے علاقے رحمان آباد کی رہائشی 20 سالہ یاسمین سے دوستی ہو گئی۔

فیصل یاسمین کو شادی کا جھانسہ دے کر ڈیرہ غازی خان لے آیا جہاں گزشتہ رات فیصل اور حافظ کمال انور اور شاہد نامی اس کے دو دوست یاسمین کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بنا تے رہے جس پر اس کی حالت غیر ہو گئی جس کے بعد فیصل اسے اسپتال لے آیا جہاں اس نے یاسمین کو اپنی بیوی ظاہر کیا، یاسمین کی حالت دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے فوری طور پر اس کا علاج شروع کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔

نوجوان کے بیان میں بارہا تبدیلی اور لڑکی کی حالت دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے پولیس کو طلب کر لیا، ابتدائی تفتیش میں ہی نوجوان سے سارا سچ اگل دیا جس کے بعد اس کے دیگر دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔