سیر و تفریح کی غرض سے سنگاپور جانیوالے پاکستانی گداگر کو قتل کر دیا گیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) سیر کی غرض سے سنگاپور جانے والے گداگر کو قتل کر دیا گیا جس کی لاش وطن واپس لانے کے لئے گداگروں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا۔

لاہور میں مقیم گداگر ہر سال قرعہ اندازی کے ذریعے اپنے ایک ساتھی کو کسی بھی ملک کی سیر کے لیے بھیجتے ہیں اور اس سال قرعہ اندازی میں ایک گداگر نور محمد کو سنگاپور کی سیر کے لئے بھیجا گیا جہاں اس کا چند افراد سے جھگڑا ہو گیا اور اس دوران اسے قتل کر دیا گیا تاہم گداگر نور محمد کو قتل کرنے والے ملزمان اس کی لاش ٹھکانے لگاتے ہوئے پکڑے گئے۔

گداگروں تک جیسے ہی اپنے ساتھی نور محمد کی قتل کی خبر پہنچی تو وہ وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے حکومت سے اپنے ساتھی کی لاش وطن واپس لانے کا مطالبہ کیا۔ گداگر نور محمد کے بیٹے نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف میرے والد کی لاش وطن واپس لانے کے لیے انتظامات کریں۔