سپریم کورٹ: مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیخلاف سماعت پیر کو ہو گی

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف سماعت پیر کو کرے گی۔ وفاق نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

اس حوالے سے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ تشکیل دیا گیا۔ بنچ کے دوسرے ارکان میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس اعجاز افضل خان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔