قرآن انسانی زندگی کی تعمیر کے لئے مشعل راہ ہے : محمد زبیر حفیظ

Islami Jamiat Talaba

Islami Jamiat Talaba

لاہور(سید امجد حسین بخاری) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ قرآن انسانی زندگی کی تعمیر کے لئے مشعل راہ ہے، قرآن میں انسانی زندگی کی کامیابی کا راز پنہاں ہے۔ قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی آخرت میں سرخرو ئی حاصل کی جاسکتی ہے. اور انہیں تعلیمات ہی کی بدولت دنیا میں کامیابیاں سمیٹی جا سکتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدین میں شب بیداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کی فکری اور ذہنی آبیاری کے بنا انہیں معاشرے کا مفید شہری نہیں بنایا سکتا۔

پاکستانی نوجوان محب وطن اور اسلام پسند ہیں ان کی رہنمائی پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دے گی۔ نوجوانوں کو اخلاقیات کی بلندیوں پر پہنچانے کے لئے انہیں اسلامی تعلیمات سے روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ واضح رہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ملک بھیر میں زیارت قبو ر اور شب بیداریوں کا اہتمام کیا۔

لاہور، کراچی اسلام آباد پشاور اور مظفر بادمیں زیارت قبور کی بڑی تقاریب کا اہتمام کیاگیا جس میں یونیورسٹیز اور مقامی کالجز کے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقاریب میں علماء کرام کے خصوصی دروس قرآن کا اہتمام بھی کیا گیا۔
0334-5019016