سبی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا

Sibi

Sibi

سبی (جیوڈیسک) سبی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق سبی کے قریب ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے سے جزوی طور پر متاثر ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔