بستی جھرکل میں عوام نے کیبل کی تاریں اتار کر پھینک دیں

Public

Public

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) بستی جھرکل میں عوام نے کیبل کی تاریں اتار کر پھینک دیں۔ گزشتہ کئی ماہ سے کیبل صاف نہیں آرہا تھا۔ کئی بار شکایات کرنے کے باوجود کوئی ٹھیک کرنے نہیں آتا تھا اور ہر ماہ فیس لینے کیلئے ان کے نمائندے آجاتے تھے۔

اہل جھرکل۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چوہدری سجاد، عبدالجبار حیدری اور دیگر جھرکل کی عوام نے اپنے گھروں سے کیبل کی تاریں اتار دیں اور خود ہی اپنے کیبل کنکشن منقطع کر لیئے۔ جب کیبل آپریٹرز نے وجہ پوچھی تو عوام طیش میں آگئی اور کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے ہم کیبل کی خرابی کی شکایات کر رہے ہیں لیکن کسی کو خیال نہیں۔

جبکہ ہر ماہ فیس بھی ٹائم پر ادا کر دی جاتی ہے۔ اور آج جب ہم نے تاریں اتار دیں تو سب بھاگ کر آگئے۔ عوام کا کہنا تھا کہ ایسی خراب سروس سے اچھا ہے کہ ہم ہر ماہ کی جو کیبل کی فیس ہے وہ کسی غریب کو دے دیا کریں گے لیکن اب کیبل نہیں لگوائیں۔ کیبل آپریٹرز اور عوام میں تا حال مذاکرات جاری ہیں۔