لاہور کی خبریں 14/6/2014

Lahore

Lahore

بجٹ ہم نے وزیراعلی پنجاب کے ویژن کو پیش نظر رکھ کر پیش کیا ہے جس کے تحت اگلے چار سالوں میں ہم پنجاب کا گروتھ ریٹ 8فیصد پر لے کر جانا چاہتے ہیں: مجتبی شجاع الرحمن
لاہور( میڈیاورلڈلائن )وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ مالی سال2014-15کا بجٹ عوامی اورپراگریسو ہےـیہ بجٹ ہم نے وزیراعلی پنجاب کے ویژن کو پیش نظر رکھ کر پیش کیا ہے جس کے تحت اگلے چار سالوں میں ہم پنجاب کا گروتھ ریٹ 8فیصد پر لے کر جانا چاہتے ہیںـانہوں نے کہا کہ بجٹ کے نتیجے میں 70لاکھ سے زائد افراد خط غربت سے اوپر آجائیں گے اور 40لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے اس کے علاوہ 20لاکھ افراد کو فنی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیںـانہوںنے کہا کہ بجٹ میں خاص طور پر جنوبی پنجاب کے لئے ترقیاتی بجٹ کا 36فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے تاکہ کم ترقی یافتہ اضلاع میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جاسکیںـ میڈیا ورلڈ لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے 90ـشاہراہ قائداعظم میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیاـاس موقع پر چیئرمین پی اینڈ ڈی عرفان الہی ، سیکرٹری خزانہ جہانزیب خان اور ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے بھی بعض نکات کی وضاحت کی ـمختلف محکموں کے سیکرٹریزاور سرکاری حکام بھی اس موقع پر موجودتھےـمجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور اگلے مالی سال کا ترقیاتی بجٹ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 17فیصد زیادہ ہے اس کے علاوہ تعلیم کے لئے مختص بجٹ کل اخراجات کا 26.25فیصد ہے جبکہ صحت کے لئے مختص بجٹ حکومت کے کل اخراجات کا 11.66فیصد ہےـانہوں نے کہا کہ پاورجنریشن اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور ساہیوال پاور پلانٹ مکمل ہونے سے 1320میگاواٹ بجلی کم لاگت پر مہیا ہوگی جس سے صنعت اور زراعت کے پیداواری اخراجات بھی کم ہوں گےـانہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ اپنی مدت مکمل ہونے تک بجلی کی پیداوار کے منصوبے مکمل کرلئے جائیں اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوـمجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے ریونیو ٹیکسز سے حاصل ہوتا تاہم موجودہ حکومت نے صرف اشرافیہ اور صاحب استعداد افراد پر ہی ٹیکس لگایا ہے جس طرح بڑے گھروں پر ٹیکس اور بھاری مالیت کی بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے ـانہوں نے کہا کہ 13سال بعد پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کیا جارہا ہے اور یہ اضافہ بھی بڑے گھروں اور صاحب استعداد لوگوں پر ہی کیا جائے گاـسروسز پر سیلز ٹیکس بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ صرف انڈسٹریل مقاصد کے لئے کئے جانے والے لیبارٹری ٹیسٹ پر ہی ٹیکس میں اضافہ ہوگا جس سے عام آدمی متاثر نہیں ہوگاـانہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے گزشتہ 6سالوں میں کفایت شعاری کو فروغ دیا ہے اور صرف صوبہ پنجاب میں کفایت شعار کمیٹی (AUSTARITY COMMITTEE)قائم ہے اور سرکاری محکمے بڑے اخراجات کرنے سے پہلے کمیٹی سے منظوری لیتے ہیںـانہوں نے کہا کہ وزیراعلی ہاؤس کے اخراجات پر گزشتہ مالی سال کے دوران 30فیصد کٹوتی لگائی گئی تھی جو اس سال بھی برقرار ہے اور وزیراعلی ہاؤس میں صرف سیکورٹی، پروٹوکول کی آسامیوں پر ہی پروفیشنلز کوبھرتی کیا گیا ہےـانہوں نے کہا کہ صوابدیدی فنڈز 95فیصد لوگوں کے علاج معالجہ اور انتہائی غریب افراد کی مالی امداد پر خرچ ہوتے ہیںـ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور حکومت نے کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے 5ارب روپے صوبائی بجٹ جبکہ 5ارب روپے وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کرے گی جس سے کاشتکاروں کو ڈی اے پی کھاد کی فراہمی پر 10ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گیـاس کے علاوہ اری گیشن اور لائیوسٹاک کے شعبوں میں کاشتکاروں کی آمدنی بڑھانے کے کئی منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت نے آئندہ بجٹ میں صحت کے شعبے میں صوبائی اور ضلعی سطح پر مجموعی طور پر 121 ارب 80 کروڑروپے مختص کئے ہیں ـ ییلوکیب سکیم کو عوام میں بے حد پذیرائی حاصل ہو ئی :راشدہ یعقوب شیخ
لاہور( میڈیاورلڈلائن ) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آئندہ بجٹ میں صحت کے شعبے میں صوبائی اور ضلعی سطح پر مجموعی طور پر 121 ارب 80 کروڑروپے مختص کئے ہیں ـ یمیڈیاورلڈلائن کے مطابق انہوں نے کا کہ لوکیب سکیم کو عوام میں بے حد پذیرائی حاصل ہو ئی جس کی وجہ سے رواں مالی سال میں عوام کو 25 ارب روپے مالیت کی 50 ہزار مزید ییلو کیب تقسیم کی جائیں گی جس سے 50 ہزار خاندانوں کو روزگار ملے گا ـپبلک ہیلتھ کے تحت نکاسی آب اور پینے کے پانی کے مختلف منصوبوں کے لئے 17 ارب 11 کروڑ روپے کی خطیر رقم رکھی ہے ـحکومت نے نئے بجٹ میں کاشتکاروں کی بہبود اور زراعت کے فروغ کے لئے 14 ارب 97کروڑ روپے مختص کئے ہیں ـحکومت نے کاشتکاروں کو کھادفراہم کرنے کے لئے آئندہ بجٹ میں5 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے ـآبپاشی کے موجودہ نظام کی بحالی ، آبی وسائل کی ترقی اور نہروں کی دیکھ بھال کے لئے 50ارب 80 کروڑ روپے کی رقم رکھی ہے ـ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جنوبی پنجاب کے مسائل سے آگاہ ہیں ،جنوبی پنجاب میں 263 ارب روپے کے منصوبے شروع کئے گئے: عرفان دولتانہ
لاہور( میڈیاورلڈلائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اسی لئے جنوبی پنجاب میں 263 ارب روپے مالیت کے منصوبے شروع کئے گئے اور آئندہ برس کے دوران ان منصوبوں پر اخراجات کے لئے 119 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ـ امن عامہ کا قیام اور انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے بغیر ترقی کا کوئی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ـ میڈیاورلڈلائن کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت نے نئے میزانیے میں پولیس کے بجٹ میں 16 فیصد اضافہ کر کے 81 ارب 68 کروڑ روپے رکھے ہیں ـدہشت گردی سے نمٹنے اور امن عامہ کی اضافی ضروریات کے لئے پانچ ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ـحکومت نے تعلیم کے شعبے کے لئے صوبائی اور ضلعی سطح پر مجموعی طور پر 273 ارب روپے مختص کئے ہیں ـتعلیم کے شعبے سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کے لئے 48 ارب 31 کروڑ روپے مختص کئے جا رہے ہیں ـ پنجاب ہائر ایجوکیشن کے ترقی بجٹ کے لئے 14 ارب 5 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی حکومت ایسے ترقیات منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن پر ان کی فیکٹریوں کا میٹریل استعمال ہوتا ہے: یاسر گیلانی
لاہور( میڈیاورلڈلائن ) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ایسے ترقیات منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن پر ان کی فیکٹریوں کا میٹریل استعمال ہوتا ہے یا جہاں سے کمیشن ملتا ہے صرف وہی کام کرتی ہے جہاں سے ان کو کمیشن ملنا ہو عوام نے پنجاب حکومت کا بجٹ مسترد کر دیا ہے۔میڈیا ورلڈلائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران میاں مبشریعقوب، ملک مصباح الحسنین، شاہد منظور، میاں اقبال حمید، چوہدری اسحاق نمبردار، ڈاکٹر عامر گیلانی، سیف اللہ خان، عدنان سہیل، محمد ابو بکر، میاں مقصود احمد، ماسٹر رانا بلال، عاصم ریاض، عمر دراز سندھو اور ندیم مبشر کے کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بجٹ میں تعلیم دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے پچھلے سال کی طرح صرف نعرے لگائے ہیں جیسے انہوں نے اعلان کیا تھا کہ پرائیویٹ سکولوں میں 10 فیصد مستحق طالب علموں کا تعلیم دی جائے گی جو صرف نعرہ ثابت ہوا اور اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب کا بجٹ لیپ ٹاپ کی سیاست کو فروغ دینے کی مہم ہے، ایک لاکھ لیپ ٹاپ دینے کا اعلان نوجوانوں کو ن لیگ کی طرف مائل کرنے کی کوشش ہے:سعدیہ سہیل رانا
لاہور( میڈیاورلڈلائن ) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹر ی شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ لیپ ٹاپ کی سیاست کو فروغ دینے کی مہم ہے میڈیاورلڈلائن کے مطابق ، انہوں نے کہاکہ ایک لاکھ لیپ ٹاپ دینے کا اعلان نوجوانوں کو ن لیگ کی طرف مائل کرنے کی کوشش ہے ،ن لیگ جانتی ہے کہ نوجوان اس جماعت سے بیزار ہورہے ہیں اور وہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کی تیار ی کررہے ہیں اس لئے بجٹ میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ،انہو ں نے کہاکہ سکولو ں میں آئی ٹی لیب کے قیام کا اعلان بھی ڈھو نگ ہے ،اس سے قبل جو لیب قائم کیں وہ سب بند پڑی ہیں ،پنجاب حکومت کے پاس نہ تو آئی ٹی کے اساتذہ ہیں اور نہ ہی آئی ٹی کے ماہرین ہیں ،آئی ٹی کے نام پر نوجوانوں کو سبز باغ دیکھا یا گیا ہے ،پنجاب میں 136نئے کالجوں کے قیام کا اعلان بھی حقیقت نہیں بن سکے گا ،حکومت پنجاب بتائے کہ اس نے گزشتہ مالی سال کے دوران کتنے نئے کالج قائم کئے ہیں اور ان میں کتنے طالب علم زیر تعلیم ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیلڈ افسران ودیگر عملہ مون سون سیزن کے سلسلے میں محکمانہ تیاریاں مکمل رکھیں تاکہ سیلابی صورتحال میں نہری تنصیبات کی موثر حفاظت کی جاسکے:میاں یاور زمان
لاہور( میڈیاورلڈلائن ) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے ہدایت کی ہے کہ فیلڈ افسران ودیگر عملہ مون سون سیزن کے سلسلے میں محکمانہ تیاریاں مکمل رکھیں تاکہ سیلابی صورتحال میں نہری تنصیبات کی موثر حفاظت کی جاسکےـ اس حوالے سے پنجاب حکومت لوگوں کے اثاثہ جات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی حکومتوں کے باہمی رابطے کا مضبوط نیٹ ورک پہلے ہی قائم کرچکی ہےـمیڈیا ورلڈلائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئندہ مون سون سیزن کے حوالے سے محکمانہ تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے محکمہ آبپاشی کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاـاس موقع پر سیکرٹری آبپاشی سیف انجم ، ایڈیشنل سیکرٹری(ٹیکنیکل) خالد حسین ، ایڈیشنل سیکرٹری (آپریشن) ملک محمد سلیم، چیف مانیٹرنگ حبیب اللہ بودلہ، جنرل منیجر(پیڈا) افضل انجم طور ، چیف انجینئر(فلڈ) محمد یونس بھٹی کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کیـ اس موقع پر صوبائی وزیر کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے بارے میں محکمانہ کارکردگی بارے بریفنگ بھی دی گئیـاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ فیلڈ عملہ مون سون کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لئے ہروقت تیار رہے اور نہروں پر پٹرولنگ کا مسلسل عمل جاری رکھا جائےـانہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے سینئر افسران اور کسان تنظیموں کے نمائندگان نہروں پر کی جانے والی پٹرولنگ کی نگرانی کریں تاکہ آبی گذرگاہوں میں پانی کا بہاؤ مسلسل رہے اور اس میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو فوری طورپر دورکیا جاسکےـ انہوں نے کہا کہ نہروں پر جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار بھی تیز کی جائے ،اس حوالے سے تمام کینال زونز کودرکارترقیاتی فنڈز فراہم کردیئے گئے ہیںـصوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے اجلاس میںمزید بتایا کہ پنجاب حکومت نے ضلعی انتظامیہ، ریلیف کے صوبائی و وفاقی اداروں اور وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے کا مضبوط نیٹ ورک قائم کرلیا ہے تاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال میں فوری طور پر بحالی کی سرگرمیاں شروع کی جاسکیںـ