افغان صدارتی انتخابات کا دوسرامرحلہ ،ٹرن آؤٹ 60 فیصد، 50 افرادہلاک

Election

Election

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ میں ٹرن آؤٹ تقریباً 60 فیصد رہا۔ دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں 50 کے قریب افراد ہلاک ہوئے، 60 طالبان شدت پسند بھی مارے گئے۔

سربراہ الیکشن کمیشن کے مطابق افغانستان میں دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخاب میں ایک کروڑ 35 لاکھ اہل ووٹرز میں سے 70 لاکھ سے زائد ووٹرز ووٹ ڈالنے آئے۔ سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود طالبان کی کاروائیوں میں پولیس و فوجی اہلکاروں اور شہریوں سمیت 50 کے قریب افراد جان سے گئے۔

سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کاروائی میں 60 طالبان بھی مارے گئے۔ اپریل میں ہونے والے پہلے مرحلے میں عبداللہ عبداللہ 45 فیصد ووٹ لے کر پہلے اور ان کے قریب ترین حریف اشرف غنی 31.6 فیصد ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔ صدارتی انتخاب کے ابتدائی نتیجے کا اعلان 2 جولائی اور حتمی نتیجے کا اعلان 22 جولائی کو کیا جائے گا۔