رحیم یار خان: ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر دو افراد جاں بحق ، ایک زخمی

Rahim Yar Khan

Rahim Yar Khan

رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان کے قریب ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سردار گڑھ کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹریلر نے سامنے سے آتی ہوئی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ جس کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ٹریلر کا ڈرائیو موقع سے فرار ہو گیا۔