یو اے ای نے امدادی خوراک سندھ حکومت کے حوالے کر دی

Sindh

Sindh

کراچی (جیوڈیسک) یواے ای کی جانب سے دی گئے خوراک کے بیگ رمضان المبارک کے دوران سندھ اور بلوچستان کے غریب اور نادار خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ امدادی اشیاء میں آٹا، کوکنگ آئل، چاول، دالیں ، جوس، اور کھجوروں سمیت دس بنیادی کھانے کی اشیا شامل ہیں۔

اس موقع پر سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد میں یو اے ای کا کردار کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔