شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے نشانہ بنایا جا رہاہے، تحریک طالبان

Taliban

Taliban

میران شاہ (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے نشانہ بنایا جا رہاہے ۔تحریک طالبان پاکستا ن مذاکراتی عمل کے لئے پہلے کی طرح سنجیدہ اور مخلص ہے۔

میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ اسلام اور ملک کے وسیع مفاد میں حکومت کے ساتھ پوری سنجید گی اور اخلاص کے ساتھ مذاکرات شروع کیے۔ تحریک طالبان پاکستان نےمذاکراتی عمل کے دوران کسی غیر سنجیدہ رویے کا مظاہرہ نہیں کیا۔

اورمذاکرات کے سازگار ماحول کےلئے یکطرفہ جنگ بندی سمیت تمام ضروری اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے نشانہ بنایا جا رہاہے۔ تحریک طالبان پاکستا ن مذاکراتی عمل کے لئے پہلے کی طرح سنجیدہ اور مخلص ہے اور اس حوالے سے ہمارا موقف ایک کھلی کتاب ہے۔