ہینڈری مسیح کے قتل میں ملوث گارڈ 6 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Hyndry Christ

Hyndry Christ

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں اقلیتی رکن بلوچستان اسمبلی ہینڈری مسیح کے قتل میں ملوث ذاتی محافظ کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ اقلیتی رکن اسمبلی ہینڈری مسیح کے قتل میں ملوث ذاتی محافظ کو پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ عاطف جمیل کی عدالت میں پیش کیا۔ ضروری سماعت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو چھ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر سکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے تھے۔ ہینڈری مسیح کو گذشتہ روز کوئٹہ میں ان کے ذاتی محافظ نے ہی فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا فائرنگ کے واقعہ میں ہینڈری مسیح کا بھتیجا بھی زخمی ہو گیا تھا۔