بیجنگ (جیوڈیسک) ملائیشیا کے مسافر طیارے کی گمشدگی کو سو دن پورے ہونے پر بیجنگ میں دعائیہ تقریب ہوئی ، لواحقین اپنے پیاروں کی یاد میں غم سے نڈھال نظر آئے۔
ملائیشیا کی ایم ایچ 370 پرواز کو لاپتہ ہوئے سو دن مکمل ہوگئے ، چین میں بدقسمت مسافروں کی یاد میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا ۔ تقریب میں شریک لواحقین اپنے پیاروں کی یاد میں روتے رہے۔
انہوں نے طیارے کے بارے میں درست معلومات نہ ملنے پر ملائیشین حکام پر تنقید کی۔ دو سو انتالیس مسافروں کو لے کر کوالالمپور سے پرواز بھرنے والی ائیرلائن کا کوئی نام ونشان نہیں مل سکا۔