ریارت (جیوڈیسک) زیارت میں تاریخی قائداعظم ریذیڈنسی پر حملے کو ایک سال مکمل ہو گیا۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے ریذیڈنسی کی بحالی کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔
بلوچستان کے ضلع زیارت میں بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح سے منسوب ریذیڈنسی کو گذشتہ سال 15 جون کو تخریب کاری کےواقعے میں تباہ کر دیا گیا تھا، بعد میں بلوچستان حکومت نے اس ریذیڈنسی کو اسکی سابقہ شکل میں بحال کرنے کا منصوبہ بنایاتھا۔
144ملین روپے کی لاگت سے ریذیڈنسی کی بحالی کے منصوبے پر کام کا آغاز رواں سال 22 مارچ کو کیا گیا تھا، اب تک اس منصوبے پر 60 فیصد سے زائد کام مکمل کیاجاچکاہے اور 10 اگست تک کام مکمل کر لیاجائےگا اور 14 اگست یوم آزادی پر وہاں قومی پرچم لہرانے کی تقریب کا انعقاد بھی کیاجائےگا۔