ہاکی ورلڈ کپ کے فیصلہ کن معرکے میں آسٹریلیا اور ہالینڈ آج مدمقابل

Hockey

Hockey

ہالینڈ (جیوڈیسک) میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کا فائنل آج آسٹریلیا اور میزبان ڈچ ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ہالینڈ کی ٹیم نے انگلینڈ کو ایک صفر سے شکست دی تھی جس کے بعد اسے چھٹی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی کا اعزاز حاصل ہوا۔ ڈچ ٹیم ابھی تک تین بار ورلڈ کپ ٹائٹل جیت چکی ہے۔

آج کا معرکہ سر کرنے کے بعد ہالینڈ پاکستان کا سب سے زیادہ چار بار ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ برابر کر سکتی ہے۔ دوسری جانب ارجنٹائن کو پانچ ایک سے زیر کرنیوالی دفاعی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم نے پانچویں بار فائنل میں رسائی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ٹیم آسٹریلیا اب تک دو بار ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔ ورلڈ کپ میں آج تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ بھی شیڈول ہے۔