کراچی (جیوڈیسک) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر 5 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 99.50 روپے سے بڑھ کر 99.55 روپے اور قیمت فروخت 99.70 روپے سے بڑھ کر 99.75 روپے ہوگئی۔
جبکہ یورو کی قدر میں 25 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 134.50 روپے سے کم ہوکر134.25 روپے اور قیمت فروخت 134.75 روپے سے کم ہو کر 134.50 روپے ہوگئی ، ہفتے کو برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جس سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 168 روپے سے بڑھ کر 168.25 روپے اور قیمت فروخت 168.25 روپے سے بڑھ کر 168.50 روپے ہوگئی، فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.20 روپے پر مستحکم رہی جبکہ 5 پیسے کے اضافے سے سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.55 روپے سے بڑھ کر 26.60 روپے ہو گئی۔