شیخ رشید احمد کے خدشات

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

وفاقی حکومت نے سابق صدرجنرل (ر)پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاہے اور اپیل دائر کی ہے کہ مشرف کو باہر جانے سے روکاجائے اَب حکومت کے اِس فیصلے کے بعد ایک مرتبہ پھر سیاسی حلقوں میں طرح طرح کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں ہیں اور اَب پھر سب کی نظر سول اور ملٹری تعلقات پر لگ گئی ہے اور مُلک کی اکثریت اِس مخمصے میںمبتلاہوگئی ہے کہ آنے والے دنوں میں حکومت کا اُونٹ کس کروٹ بیٹھے گایا لیٹے گا…؟ اِن حالات میں قوم یہ ضرورسوچ رہی ہے کہ اَب کچھ بھی ہو..؟ایسے میں قوم حکومت سے یہ ضرورکہناچاہتی ہے کہ حکومت کی مشرف کے معاملے میں سپریم کورٹ میں اپیل اپنی جگہہ… مگر پھر بھی حکومت کو چاہئے کہ وہ شیخ رشیداحمدکے کہئے ہوئے اِن خدشات وانکشافات اور تجزے کو بھی ضرور اپنے ذہن میں رکھے اور کسی بھی ایسے وقت کے لئے پہلے ہی سے تیاررہے جن کی جانب شیخ رشیداحمدنے اشارہ کیا ہے۔

بہرحال …! جیساکہ پچھلے دِنوں گوجرنوالہ میں میڈیاکے نمائندوں سے بات کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدنے اپنی عقل ودانش اور اپنے سیاسی تجربے کا استعمال کرتے ہوئے حکمرانوں کو خبردارکیاہے اور کہا ہے کہ حکومت مشرف کیس میں فوج سے لڑنے جارہی ہے اورلگتاہے کہ جیسے نوازشریف دیدہ ودانستہ طورپر خودسے ہی حالات ایک مرتبہ پھر 12 اکتوبر کے طرزکے کسی ایکشن کی طرف لے جارہے ہیں۔

جس کی حکومت خودہی ذمہ دار ہوگی اور اِسی کے ساتھ ہی ہمارے عوامی مسلم لیگ کے اکلوتے سربراہ شیخ رشیداحمدکا یہ بھی کہناتھا کہ حکومت جس طرح سابق صدرپرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرکے سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف انتہائی کارروائی پر تلی ہوئی ہے ایسالگتاہے کہ جیسے حکومت اپنی طاقت کے گھمنڈ میں مبتلاہوکراعلانیہ طور پر فوج سے لڑنے جارہی ہے جس کے لئے اِس نے ٹائم فریم تیارکرلیاہے اِس موقع پر اُنہوں اپنے مخصوص اندازسے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اور فوج کو ایک پلیٹ فارم پر کہنے والے بیوقوف ہیں مشرف کونہ جانے دیاگیاتو نوازشریف انجا م سے باخبررہیں۔

اگرچہ موجودہ حالات اور واقعات کی روشنی میں یقینا سمجھنے والوں کے لئے شیخ رشیداحمدکے یہ جملے اپنے اندربڑے معنی اور گہرائی رکھتے ہیںمگرجب کسی کے عقل پر پردہ ہی پڑجائے اور وہ کسی کی بھی نہ سُنے توپھر اپنے انجام کو خودہی پہنچ جاتاہے یہ تو شیخ رشیداحمدکا کہناہے مگر اِس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آج ہر پاکستانی کی سوچ شیخ رشیداحمدکی سوچ بن گئی ہے مگر نوازشریف ہیں کہ یہ کسی کی سُن ہی نہیں رہے ہیںاور مشرف سمیت اور دیگر معاملات میں اپنی اپنی ہی چلائے جارہے ہیںیہ سمجھے بغیر کے انجام کیاہوگا..؟آج اِس سے بھی انکار نہیں ہے۔

ہمارے حکمرانوں اور سیاستدانوں کے اِسی قسم کے انوکھے اور متلون مزاج اندازِ سیاست نے تواچھی بھلی جمہوریت کے شیرازے کو بھی ڈھلکادیاہے اور اَب ایسالگتاہے کہ جیسے جمہوریت کا یہ ڈھلکتاشیرازہ کسی بھی وقت زمین بوس ہوجائے گااور اگر اَبکی مرتبہ ایساہوگیاتو پھر مُلک میں جمہوری کرچیاں سمیٹنے والابھی کوئی نہیںہوگا یہ ٹھیک ہے کہ آج 12اکتوبر کو پیش آئے واقعہ کے بعد جمہوریت کے مردہ وجودمیں کسی نہ کسی طرح روح بھونک کر زندہ کردیاگیاہے مگراِس مرتبہ سول حکمرانوں کے جذباتی پن اور عقل سے عاری سیاست کی وجہ سے جمہوریت کو کسی آمریا کسی اور ذریعے سے کوئی نقصان پہنچاتوپھرمُلک سے جمہوریت کا نام ونشان تک مٹ کررہ جائے گا۔

اَب اِسے میں برسر اقتدارجماعت کے حکمرانوں اور چند ناقصِ العقل اور ناعاقبت اندیش سیاستدان کی یہ متلون مزاجی نہیں ہے تو پھریہ اور کیا ہے..؟کہ یہ سب کے سب بے سوچے سمجھے ایک بارپھر سانپ کے بل میں ہاتھ ڈال رہے کہ اگر سانپ نے ڈس لیاتو اِس بار ہم اپنے اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے چکرمیںپڑکر ٹکڑیوں میں بٹ چکے ہیں کہ ہمارے پاس سانپ کے ڈسے کا علاج بھی نہیں ہے اور پھر ہمیں اپنی حالت پر خودبھی شاید ترس نہ آئے اور ہمیںایک ہونے کا وقت توبعد میں آئے گاجب تک ہم اپنے لئے بھی کچھ نہیں کر پائیں گے۔

Sindh High Court

Sindh High Court

بہرکیف ..!یہاں سوچنے اور غورکرنے کا مقام یہ ہے کہ آخرجب سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدرجنرل(ر) پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق 5 اپریل 2013 کا نوٹیفیکشن کالعدم قراردیتے ہوئے اِنہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے تاہم جاری کردہ حکم نامے کو 15دن کے لئے معطل کرتے ہوئے حکم دیاہے کہ مذکورہ فیصلہ 15دن کے بعدنافذالعمل ہوگااِس دوران اگرکوئی فریق سپریم کورٹ سے رجوع کرناچاہئے تو اپیل دائرکی جاسکتی ہے۔

اگرچہ سندھ ہائی کورٹ کے اِس اہم ترین فیصلے کے بعدحکومت سمیت کسی بھی فریق کواپنی وصوابدیدکے مطابق خودیہ فیصلہ کرنے چاہئے تھا کہ اِسے اِس معاملے میں کہاں تک خود سے لچک کا مظاہرہ کرناچاہئے کہ ہر عمل بہترطریقے سے پائے تکمیل تک پہنچ جائے اور جمہوری عمل بھی متاثرنہ ہواور مشرف سمیت اِن کے چاہنے والے بھی خوش ہوجائیں اوربقول شیخ جی..!حکومت فوج سے لڑنے جارہی ہے والاتاثربھی ختم ہوجائے اورمُلک میں جمہورا ور جمہوری عمل بھی دُرست طریقے سے چلتاہے اور سِول اور ملٹری تعلقات میں بھی مضبوطی اور بہتری آجائے۔(ختم شُد)

Azam Azim Azam

Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com