اسلام آباد (جیوڈیسک) عبدالرشید غازی قتل کیس میں استغاثہ نے پولیس کی جانب سے پرویز مشرف کو بے گناہ قرار دینے پر اعتراضات عائد کردیئے ہیں۔
استغاثہ نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پولیس کی جان جمع کرائے گئے چالان پر اعتراضات آبپارہ تھانے کو واپس بھجوا دیئے ہیں، استغاثہ نے اپنے اعتراض میں کہا ہے کہ گواہوں، بیانات اور دیگر شواہد کی روشنی میں پرویزمشرف کو چالان نمبر 2 میں رکھنا درست نہیں۔
واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے پیش کئے گئے چالان میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غازی عبدالرشید قتل میں ملزم پرویز مشرف کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آ سکے۔ اس لئے سابق صدر کا معاملہ عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑا جاتا ہے۔