طلبہ کی ذہنی اور فکری نشوونما اور آبیاری جمعیت کا مشن ہے : مدثر احمد شاہ

Islami Jamiat Talaba Pakistan

Islami Jamiat Talaba Pakistan

لاہور (سید امجد حسین بخاری)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک کے تعلیمی اداروں کے تعلیمی اداروں کے طلبہ کے لئے دس روزہ فہم دین کیمپ آج سے پنجاب یونیورسٹی میں شروع ہو رہا ہے۔ اس کیمپ میں دو سو کے قریب منتخب ارکان و امیدواران شریک ہوں گے ، دس روز ہ کیمپ کے دوران طلبہ کی تحریر اور تقریر کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

جب کہ فقہ ، حدیث اور تفسیر القرآن پر علمائے دین خصوصی لیکچرز دیں گے۔ اس کے علاوہ بدلتے رجحانات ، کئیرئر کونسلنگ، دعوت کا طریقہ کار اور جدید دنیا کے موضوعات پر خصوصی مذاکروں کا اہتما م بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ مرکزی سطح پر سالانہ دو فہم دین کیمپ منعقد کرتی ہے۔

کیمپ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ مدثر احمد شاہ نے کہا ہے کہ طلبہ کی ذہنی اور فکری نشو و نما اور آبیاری جمعیت کا مشن اور مقصد ہے۔ طلبہ پاکستان کا حقیقی سرمایہ اور امت مسلمہ کی پہچان ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0334-5019016