شمالی وزیرستان آپریشن: اب تک 120 شدت پسند ہلاک

Action

Action

پشاور (جیوڈیسک) پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی کارروئی جاری ہے جس میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی تعداد اب 120 ہوگئی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے تازہ بمباری پیر کی صبح شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں کی گئی میں کی گئی جس میں مزید 15 شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے بمباری کرتے ہوئے شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ روز اتوار کو پاکستانی فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ ( آئی ایس پی آر) سے جاری ہونے والے بیان میں کہا تھا کہ رات تقریباً ایک بجکر تیس منٹ پر تحصیل دیگان اور دتہ خیل میں مشتبہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی حملوں میں دہشت گردوں کے آٹھ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر ازبک عسکریت پسند تھے۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا اس کارروائی میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں کراچی ائیرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی ہلاک ہوا ہے۔