شمالی وزیرستان آپریشن کا نام ’’ضرب عضب‘‘حضورؐ کی تلوار کے نام پر رکھا گیا

Sword

Sword

اسلام آباد (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میںفوجی آپریشن کی نگرانی جی اوسی شمالی وزیرستان میجر جنرل ظفراللہ کریں گےا ور اس کا نام ’’ضرب عضب‘‘ رکھا گیا ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک تلوار کا نام ہے۔

عضب عربی زبان کالفظ ہے جس کا مطلب تیز یاکاٹ نے والا ہوتا ہے، یہ تلوارنبی کریم ؐ کو ایک صحابی نے غزوہ بدرسے پہلے دی تھی ،آپؐ نے یہی تلوارغزوہ بدراور غزوہ احد میں استعمال کی ، بعد میںیہ تلوار صحابہ کرام ؓ کے پاس موجود رہی،آج یہ تلوار قاہرہ کے جامعہ حسین میں موجود ہے۔

پاک فوج نے شمالی وزیرستان آپریشن کانام ’’ضرب عضب‘‘ اس تلوار کی نسبت سے رکھا ہے ،اس کا مطلب ضرب کاری ہے۔ اس سے قبل پاک فوج سوات میں کامیاب آپریشن راہ راست اور جنوبی وزیرستان میں کامیاب آپریشن راہ نجات کر چکی ہے۔