شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب کا دوسرا دن

Multiplication Azb

Multiplication Azb

شوال (جیوڈیسک) آپریشن ضربِ عضب کے دوسرے دن شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں نے شوال کے علاقے میں بم باری کی۔ کارروائی میں 12 شدت پسند مار دیے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جیٹ طیاروں نے تحصیل شوال کے علاقے واڑہ اڈا اور گربز میں بمباری کی۔ تازہ ترین کارروائی میں 12 شدت پسند مارے گئے۔

جیٹ طیاروں نے دہشت گروں کے 3 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ مرنے والوں میں ازبک دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے میرعلی کے مختلف علاقوں میں بھی جیٹ طیاروں سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔اس سے پہلے آئی ایس پی آر شمالی وزیرستان میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات بمباری میں ایک سو پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کر چکا ہے۔