شادی کے بعد شوہر کی اجازت سے ٹی وی پر کام کیا، فضیلہ قیصر

Fazila Qaisar

Fazila Qaisar

لاہور (جیوڈیسک) ٹی وی کی سینئر اداکارہ فضیلہ قیصر نے کہا ہے کہ شادی کے بعد ٹی وی پر جتنا بھی کام کیا اس میں ان کے شوہر کی اجازت اور مشاورت شامل تھی، ان کی پہلی ترجیح گھریلو زندگی ہے اور انھوں نے اس میں ایک لمحے کے لیے بھی کوتاہی نہیں برتی۔

ایک انٹر ویو میں فضیلہ قیصر نے کہا کہ میاں بیوی گاڑی کے دو پہیوں کی طرح ہوتے ہیں اگر ان میں توازن ہوگا تو گاڑی آگے چل سکے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہر انسان سے غلطی ہو سکتی ہے لیکن بہترین وہ ہے جو اپنی غلطی سے سیکھے اور آئندہ اس سے محتاط رہے۔

فضیلہ قیصر نے مزید کہا کہ ٹی وی پر آنے والے نئے فنکار اچھا کام کر رہے ہیں‘ وہ انھیں یہی مشورہ دیں گی کہ لگن اور نیک نیتی سے کام کریں اس کا ثمر ہر حال میں ملے گا۔