ببرشیر کے منہ میں ہاتھ ڈالنے والا نڈر اور بہادر ٹرینر

Tiger

Tiger

جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا کے ایک سرکس کا ٹرینر جنگل کے بادشاہ سے اس قدر بے تکّلف ہو چکا ہے کہ بلا خوف وخطر اس کے منہ میں ہاتھ ڈال دیتا ہے۔ جی ہاں خطروں کے اس نِڈر کھلاڑی کو ببر شیر سے اس قدر محبت ہے کہ وہ نہ صرف اس کی رکھوالی کا کام سر انجام دیتا ہے۔

بلکہ اس کے کھانے پینے کا بھی خیال کرتا ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے ببر شیر کی رکھوالی پر ماموریہ ٹرینر سرکس کے دوران اس سے محبت جتاتا اور خطرناک کرتبوں کا بھی مظاہرہ پیش کرتا ہے۔ اسکے سدھارے ہوئے شیر بھی اسکے اشاروں کو بخوبی سمجھتے ہیں اور اس کے کرتب میں اس کا ساتھ دیتے نظر آتے ہیں۔