لاہور (جیوڈیسک) ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے جنرل اسپتال کے آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ میں کام بند کردیا۔ ینگ ڈاکٹرز کے حتجاج کے باعث لاہور کے جنرل اسپتال کی او پی ڈیز میں مریضوں کا معائنہ نہ کیا جاسکا۔
جس کی وجہ سے سیکڑوں مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 2 سال سے سروس اسٹرکچرنہ ملنے کےخلاف ہڑتال کررہے ہیں لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے یقین دہانیوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا جارہا۔
احتجاج کرنے والے معالجین کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن کی جنرل کونسل نے 16 جون سے احتجاج کا اعلان کیا تھا جس کے تحت آج شیخ زائد اسپتال رحیم یار خان اور جنرل اسپتال کی او پی ڈیز میں کام بند کیا گیا۔
ہے تاہم ایمرجنسی اور ان ڈور ڈیپارٹمنٹ میں کام معمول کے مطابق جاری ہے۔ منگل کو گنگارام اسپتال میں ہڑتال کریں گے اور اگر پھر بھی ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام بند کردیا جائے گا۔