بھکر (جیوڈیسک) .بھکرکے نواحی علاقے میں پنچا ئت نے 2 لڑکیوں کو ونی کردیا۔ پولیس نے نکاح خواں سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ نوا ب والا میں شا کر اور عمرا ن نا می نوجوان ایک لڑکی کے ساتھ پکڑ ے گئے۔
جس پر ملک عطا محمد جسکانی کی سربراہی میں پنچائت منعقد ہوئی، جس نے بھائیوں کے جرم کی سزا، اُن کی 8 سالہ اور 14 سالہ بہنوں کو دینے اور انھیں ونی کرنے کاحکم سنایا۔
اطلاع ملنے پر پو لیس نے چھاپہ مار کر نکاح خواں محمد رمضان سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔۔ جبکہ پنچائت کے سربراہ سمیت دیگر افراد کی گر فتاری کے لئے چھا پے مارے جارہے ہیں۔