کراچی (جیوڈیسک) رواں مالی سال ملک میں ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری سے بھی اکتیس فیصد زائد سرمایہ منافع کی مد میں باہر بھیج دیا گیا۔
اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک اکتیس فیصد اضافے سے اٹھانوے کروڑ چون لاکھ ڈالر کا منافع دوسرے ممالک بھجوایا گیا۔
فنانشل بزنس کے شعبے سے سب سے زیادہ ستائیس کروڑ ڈالر کا منافع باہر بھیجا گیا۔
توانائی کے شعبے سے تیرہ کروڑ سڑسٹھ لاکھ ڈالر۔ تیل و گیس کے شعبے سے نو کروڑ ستتر لاکھ ڈالر ملک سے منتقل ہوئے جبکہ ٹیکسٹائل سے اکتالیس لاکھ ڈالر کا منافع باہر بھیجا گیا۔