لندن (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 ڈالر فی بیرل تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور برینٹ کروڈ کی قیمتیں 114.69 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں جو کہ ایک ہفتہ قبل 108.77 ڈالر فی بیرل پر مستحکم تھیں۔
رپورٹ کے مطابق نیویارک کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 106.64 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جو کہ گزشتہ برس ستمبر کے بعد خام تیل کی قیمتوں کی بلند ترین سطح ہے۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر سکتی ہیں۔