جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں پہلا روزہ 29 جون کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ رویت ہلال کے متعلقہ محکمے نے کہا ہے کہ 27 جون کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ اس لئے ممکنہ طور پر 29 جون کو پہلا روزہ ہو گا۔
اسلامی فلکیات کے 30 ماہرین نے اس ضمن میں ایک بیان پر دستخط کئے ہیں جن میں رویت ہلال کے متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے انتظامات کو یقینی بنائیں تاہم اس بیان میں کہا گیا ہے کہ 27 جون کو خالی آنکھ اور نہ ہی ٹیلی سکوپ سے چاند نظر آنے کا کوئی امکان ہے۔