آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، وزیر اعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، ذرائع کے مطابق آپریشن کے معاملے میں وہ اعلی عسکری قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں ابتدائی نتائج پر بریفنگ بھی دی جا چکی ہے، آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا، سیاسی قیادت آپریشن کی پشت پر کھڑی ہے وزیراعظم نے بات واضح کر دی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم آپریشن کے تمام امور کی نگرانی خود کر رہے ہیں، اور انہیں آپریشنل حکمت عملی پر انہیں اعلی عسکری قیادت کی جانب سے بریف کیا جارہاہے، وزیراعظم کو آپریشن کے دائرہ کار اور اسکےابتدائی نتائج پر بریفنگ دی گئی، سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی آپریشن کے فیصلے سے متعلق حکومتی حکمت عملی پر ایوان کواعتماد میں لیں گے۔