روس اور یوکرائن کےمابین گیس قیمتوں کا تنازعہ حل نہ ہوسکا

Gas Prices

Gas Prices

کیف (جیوڈیسک) روس اور یوکرائن کے درمیان گیس کی قیمتوں کے تنازعے پر معاہدہ طے نہ پا سکا، قرض کی ادائیگی کیلئے یوکرائن کو دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم ہو گئی۔

ہر گزرتے دن کے ساتھ روس اور یوکرائن کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوتے جارہے ہیں، یوکرائن گیس فراہمی کی مد میں روس کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق ایک ارب پچانوے کروڑ ڈالر کی ادائیگی نہ کر سکا، اس سے چند گھنٹے پہلے دونوں ملکوں کے درمیان گیس کی قیمت کے تنازعے پر معاہدہ بھی طے نہ پا سکا۔ امکان ہے کہ روس کی جانب سے یوکرائن کو گیس کی فراہمی معطل کر دی جائے گی۔