کراچی : حق پرست عوامی نمائندے کورنگی کی عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہیں جبکہ حق پرست نمائندے قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر بلا امتیاز رنگ و نسل و مذہب و زبان خدمت پر یقین رکھتے ہیںان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے فوکل پرسن کورنگی زون محمدمبین صدیقی کے ہمراہ سیکٹر 33-D کورنگی میں سیوریج لائن کے بچھائے جانے کے کام کے موقع پر کیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ کورنگی کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
موقع پر موجود علاقے کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ نکاسی آب علاقے کے مکینوں کا اہم بلدیاتی مسئلہ ہے جسے ہم تیزی کے ساتھ حل کر رہے ہیں اور عوام الناس کے بنیادی بلدیاتی مسائل کا حل حق پرست قیادت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس موقع پر موجود ٹھکیدار اور افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں حائل تمام تجاویزات کا خاتمہ کرنے میں کوئی کوتاہی نہ کریں اور کام بروقت مکمل کریں۔