پیر محل محلہ غوثیہ آباد سیورج کا پانی گھروں کے باہر جمع ہو گیا

پیر محل (خرم شہزاد بھٹی سے) پیر محل محلہ غوثیہ آباد سیورج کاپانی گھرو ں کے باہر جمع ہو گیا جس سے وبائی امراض پھیلنے کاخدشہ ہے، تفصیل کے مطابق محلہ غوثیہ آبادسبحان چوک تا علامہ اقبال ٹائو ن گو رنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر3 مہر آباد سنٹرکے مرکزی دروازے کے سامنے سیورج کا پانی جمع ہو گیا ہے۔

گندا پانی جمع ہونے کے باعث مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے محلہ میں جگہ جگہ کو ڑے کے ڈھیرجس سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے اہل محلہ نے بتایا کہ صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص ہے اور سیورج کے پانی کی نکاسی کا انتظام فوری طور پر نہیں کیا گیا تو وبائی امراض پھیل سکتے ہیں رہائشیوں کا کہناہے کہ اس صورتحال میں وہ اپنے ہی گھرو ں میں محصور ہو کے رہ گئے ہیں نہ کھا سکتے ہیں نہ پی سکتے ہیں جگہ جگہ گندگی اور کو ڑے کے بڑے بڑے ڈھیر لگے ہو ئے ہیں اور سیورج سسٹم کی ناکامی کے باعث گندا پانی کھڑا ہونے سے بڑے بڑے جوھڑ بن چکے ہیں پیدل گزرنے والے نمازی حضرات بھی نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد نہیں جا سکتے جسکی وجہ سے محلے کے مکین انتہائی عذاب میں مبتلا ہیںاہل محلہ کا کہنا ہے کہ غو ثیہ آباد کہ مکینوں کے ساتھ امتیازی سلوک رکھا گیا ہے بارہا دفعہ کہنے کے باوجود بلدیہ پیر محل کے متعلقہ افسران صرف جھوٹے وعدوں پر ٹرخا دیتے ہیں عوامی و سیاسی سماجی حلقوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر فرح مسعود سے نوٹس لیکر صورت حال کو درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Pirmahal Picture

Pirmahal Picture