عوامی شکایات کے ازالے کیلئے شکایتی مراکز کو فعال بنایا جائے۔نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے علاقائی سطح پر درپیش بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات پر بلدیاتی افسران کو ہدایت کی ہے کہ عوامی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں صحت مند ماحول کے قیام کے ھوالے سے صفائی وستھرائی اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات پر شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے ملاقات کی اور ان سے درپیش علاقائی مسائل کے حوالے سے شکایات سننے کے بعد موقع پر افسران کو عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات دیتے ہوئے کہاکہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے بلدیاتی ادارے یونین کونسل کی سطح پر شکایتی مراکز کو فعال بنائیںتاکہ علاقائی مسائل کے حوالے سے شکایات کو بروقت دور کیا جاسکے بعد ازاں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع انہوں نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتری بنایا جائے۔

کچرا کنڈیوں سے کچرے کی روزانہ منتقلی اور گلیوں اور محلوں میں سوئپنگ کے حوالے سے انتظامات بہتر بنا ئے جائیں دورے کے موقع پر شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بند ش فراہمی آب کے حوالے سے عوامی شکایات سننے کے بعد واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور کے الیکٹرک کے حکام سے کہاکہ وہ عوامی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کریں اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri