القاعدہ کے حامی گروپوں کا تل عفر پر بھی قبضہ

Al Qaeda

Al Qaeda

بغداد (جیوڈیسک) القاعدہ کے حامی گروپوں نے عراق کے شمالی شہر تل عفر پر بھی قبضہ کر لیا۔ اُدھر نیٹو سیکرٹری جنرل راسموسن نے موصل شہر میں جنگجوؤں کے قبضے میں ترک شہریوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

موصل، تکریت اور کرکوک کے بعد القاعدہ کے حامی جنگجوؤں نے شمالی شہر تل عفر پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق تل عفر القاعدہ کے حامی گروپ کے کنٹرول میں ہے۔

جنگجوؤں نے عراقی سیکورٹی اہلکاروں کے قتل عام کی تصویریں بھی جاری کی ہیں۔ ادھر انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیٹو سیکرٹری جنرل راسموسن نے موصل شہر میں اغواء کئے گئے ترک افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔