لاہور (جیوڈیسک) منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کے لیے پولیس نے کارروائی کی ہے تاہم مزاحمت کا سامنا ہے۔ منہاج القرآن کے کارکنوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا ہے جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ، لاٹھی چارج اور شیلنگ کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منہاج القرآن نے رکاوٹیں لگا کر سڑکیں بند کر رکھی ہیں۔ علاقہ مکینوں کی درخواست پر رکاوٹیں ہٹا رہے ہیں۔ سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق کسی بھی جگہ رکاوٹ کھڑی نہیں کی جاسکتی۔
دوسری جانب ترجمان منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ حفاظتی تدابیر کے تحت رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ سے 2 سال قبل سڑکیں بند کرنے کی اجازت لی ہے۔