وزیراعظم کا ایم کیوایم کے رہنما بابرغوری کوٹیلی فون، آپریشن کی حمایت پر شکریہ ادا کیا

Nawaz Sharif Babar Ghori

Nawaz Sharif Babar Ghori

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے شمالی وزیرستان آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے سیاسی رابطوں کا آغاز کردیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ایم کیوایم کے مرکزی رہنما سینیٹر بابر غوری کو فون کر کے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کی حمایت کرنے پر ایم کیوایم کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

جبکہ وزیراعظم نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے لئے نیک جذبات کا بھی اظہار کیا، اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملکی سالمیت اور دفاع کے لئے دونوں جماعتیں مل کر کام کریں گی۔

دوسری جانب وزیراعظم نے شمالی وزیرستان آپریشن پرپارٹی رہنماؤں کو دیگر پارلیمانی گروپوں سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا ہے جبکہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں خود بھی تمام سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے انہیں آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کروں گا۔