کراچی (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی این آئی سی ایل کیس میں آج کراچی کی اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کی ممکنہ آمد سے قبل پیپلز پارٹی کے کارکن بڑی تعداد میں انسداد کرپشن کی عدالت کے باہر جمع ہیں۔
جیالے یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کے حق میں شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔ یاد رہے پیپلزپارٹی کی ہی صوبائی حکومت نے گزشتہ روز صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے لوگوں کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی تھی۔