فاس (جیوڈیسک) افریقی سپر اسٹارز جونی کلیگ اور یوسو این ڈور نے اتوار کو موروکو میں منعقد ہونے والے صوفی میوزک فیسٹیول کے بیسویں ایڈیشن کے موقع پر جنوبی افریقہ کے آنجہانی صدر نیلسن منڈیلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
جنوبی افریقی قوم کے روحانی شہر فاس میں منعقدہ اس تقریب کا آغاز ولیم ارنسٹ ہینلیز کی انگریزی نظم ‘انوکٹس’ (چھید) سے ہوا، جسے نیلسن منڈیلا اکثر اوقات ایام صعوبت میں پڑھا کرتے تھے۔ جنوبی افریقی گلو کار اور موسیقار جونی کلیگ جب اسٹیج پر آئے تو ہزاروں افراد نے جھومنا شروع کردیا۔
نیلس منڈیلا کو اپنے گانے ‘آسمبونانگا’ (ہم انھیں نہیں دیکھ سکتے) کے ذریعے خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد 61 سالہ جونی کلیگ نے فرانسیسی زبان میں کہا کہ’ اُس عظیم شخص کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بہت شکریہ، جس نے نہ صرف میری بلکہ پوری دنیا کے لوگوں کی زندگی میں ایک اہم کردار ادا کیا۔
جونی کلیگ نے سینیگال کے گلوکار یوسو این ڈورکے ساتھ مشترکہ طور پر ایک گانا گایا، جس میں یوسو کا 1985 میں لکھا گیا گانا ‘نیلسن منڈیلا’ بھی شامل تھا۔
تین گھنٹے جاری رہنے والے اس ڈبل کنسرٹ کے بعد ایک فرانسیسی شائق نے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ نیلسن منڈیلا کی شبیہہ اسٹیج پر محو پرواز تھی۔ یہ شو ٹھیک اسی دن منعقد کیا گیا جب نیلسن منڈیلا کے خاندان نے روایتی سوگ کے خاتمے کا اعلان کیا۔
عالمی شہرت یافتہ جنوبی افریقہ کے لیڈر نیلسن منڈیلا 5 دسمبر 2013 کو طویل بیماری کے بعد 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی وفات نے پوری دنیا کو دکھ میں مبتلا کر دیا تھا۔