پاکستان اسٹیل کو بیل آؤٹ کی دوسری قسط 255 کروڑ جاری

Pakistan Steel

Pakistan Steel

کراچی (جیوڈیسک) موجودہ حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل کی بحالی اور ترقی کے لیے منظور شدہ 18 ارب 50 کروڑ روپے کے پہلے حصے میں سے 2 ارب 55 کروڑ روپے کی دوسری قسط پاکستان اسٹیل کو موصول ہوگئی۔

موصول ہونے والی رقم میں سے ادارے کے ملازمین کو ماہ اپریل 2014 کی تنخواہ کی پے سلپ جاری کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں پیداوار میں روز افزوں اضافے کیلیے درآمدی خام مال کے حصول کیلیے انتظامیہ پاکستان اسٹیل نے اقدامات مزید تیز کردیے ہیں۔

ترجمان پاکستان اسٹیل شازم اختر نے بتایا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ درآمدی خام مال کے حصول کے لیے فوری طور پر 2 ایل سی کھولی جارہی ہیں جبکہ اسی منظور شدہ رقم میں سے واجب الادا یوٹیلٹی بلز (سوئی سدرن گیس، واٹر بورڈ، کے الیکٹرک وغیرہ) کے واجبات کی ادائیگیاں بھی کی جائیں گی۔