امن پسند کینگرو بھی اب باکسنگ کے میدان میں اتر آئے

Kangaroo

Kangaroo

بیجنگ (جیوڈیسک) کینگرو ایک ایسا جانور ہے جسے دنیا بھر میں امن پسندی کی علامت سمجھا جاتا ہے لیکن یہاں تو معاملہ ہی الٹا پڑ گیا ہے۔ چین کے ایک چڑیا گھر میں موجود دو کینگروآپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر مکّوں کی وہ بارش کی کہ چڑیا گھر میں موجود تمام سیاح حیرت زدہ ہوگئے۔

دونوں کینگرو کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کیلئے چڑیا گھر کے منتظمین بھی میدان میں اترے لیکن کینگرو تو جیسے ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے۔

منتظمین نے کہیں دم سے پکڑ کر کھینچا تو کہیں بیچ میں آکر رکاوٹ ڈالی لیکن وہ کہتے ہیں نا کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔سو یہی کچھ ان منتظمین نے بھی کیا اور لاٹھی کے ذریعے لڑائی ختم کرواکر دونوں کو الگ الگ کردیا۔