جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت حلف اٹھا لیا

Umar Ata

Umar Ata

اسلام آباد (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت حلف اٹھا لیا۔ اسلام آباد میں لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حین جیلانی نے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں وکلا اور ججز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔