لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ طاہر القادری کو کوئی ڈرامہ رچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے ایسی صورت حال میں طاہر القادری کسی نے حلف لے کر اور کسی کی مجبوریی سے فائدہ اٹھاکر پانے ساتھ لائیں گے
انھوں نے خود تو اپنے لئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کر رکھے ہیں لیکن اگر ان کے تماشے میں شریک عام لوگوں کو کچھ ہو گیا تو اس کی ساری ذمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومت پر ہی عائد ہوگی، اس لئے پنجاب حکومت نے کینیڈین مولوی کو بہت اچھے طریقے سے روکنے کا پورا بندوبست کر لیا ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم شریک ہے، عوام کو تحفظ دینے کے لئے سول اور عسکری قیادت نے تمام انتطامات کا بغور جائزہ لے کر پوری منصوبہ بندی کے ساتھ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے، انہوں نے کہا کہ حساس مقامات کی سیکیورٹی کے لئے پولیس ، رینجرز اور فوج کے 3 حصار قائم کئے گئے ہیں۔